پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور زلمی نے بیس اوور میں دوسو چھ سکور بنا کر ملتان کو جیت کے لیئے دو سو سات کا ھدف دیا

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز کے بلے بازوں نے محتاط اور ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے بولرز کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔

پہلے کپتان محمد رضوان اور سابق کپتان شان مسعود نے ٹیم کو 68 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا۔

اس اسکور پر شان مسعود 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد 83 کے مجموعے پر رضوان 30 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اس کے بعد صہیب مقصود اور رایلی روسو نے 98 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو بڑے ہدف کی جانب گامزن کیا۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

خیال رہے کہ ایونٹ کے فائنل مقابلے میں ملتان سلطانز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پشاور زلمی میں عمید آصف کی جگہ پر سمین گل کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم اور مینجمنٹ کے ساتھ مل کر اچھا ماحول بنانے کی کوشش کی ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم کپتان محمد رضوان، شان مسعود، صہیب مقصود، رایلی روسو، جانسن چارلس، خوش دل شاہ، سہیل تنویر، عمران طاہر، بلیسنگ موزاربانی، عمران خان اور شاہنواز دہانی پر مشتمل ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان وہاب ریاض، حضرت اللہ زازئی، کامران اکمل، جوناتھن ویلز، شعیب ملک، رومین پاول، شیرفین ردرفورڈ، عماد بٹ، سمین گل، محمد عرفان اور محمد عمران شامل ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY