لاہور کی سیشن کورٹ نے مدرسے میں استاد کی طالب علم سے بدفعلی کے کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزم عزیز الرحمٰن کے تین بیٹوں کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور کی سیشن عدالت نے وکلا ء کی بحث مکمل ہونے کے بعد مرکزی ملزم کے بیٹوں کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔

ملزمان میں لطیف الرحمٰن، وسیم الرحمٰن اور وصی الرحمٰن شامل ہیں جن کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد ملزم استاد عزیز الرحمٰن اپنے 3 بیٹوں اور ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا تھا۔

ملزم عزیز الرحمٰن کے خلاف طالب علم صابر شاہ نے 17 جون کو مقدمہ درج کرایا تھا۔

ملزم عزیز اور اس کے بیٹوں کو الگ الگ مقامات سے اتوار 20 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم عزیز الرحمٰن کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کی جانب سے جیل بھیجا جا چکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY