امریکا میں ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول

0
62

امریکا میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں رنگ برنگی غباروں سے آسمان پر خوبصورت رنگ بکھر گئے۔

امریکی ریاست النائس کے گاؤں لزلی میں منعقد ہونے والے اس سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول میں امریکا سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول میں درجنوں رنگ برنگی دیوہیکل غباروں نے جہاں آسمان پر خوبصورت نظارہ ترتیب دیا وہیں اس نظارے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے فیسٹیول کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے اور خوب انجوائے کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY