ہر گھڑی وقف کربلا کے لۓ
یہ وسیلہ ھےہر دعا کے لۓ
ھم عزادارہیں، حسینی ہیں
شکر کرتے ہیں اس عطاکے لۓ
غیضِ عباس ھے علی اصغر
اس سے الجھونہ تم خداکے لۓ!
ریگِ صحرا پہ حسرتوں کے مزار
شہ بناتے ہیں کبریا کے لۓ
آسماں سجدہ ریز رہتا ھے
نقشِ پاۓ شہ وفا کے لۓ
اک دیا کیا بجھا دیاشہ نے
روشنی ہو گئی سدا کے لۓ
شاہ کرب وبلا نے بتلایا
رازِ راہ فنا، بقا کے لۓ
ھم مسلسل درودپڑھتے ہیں
بخششِ لغزش و خطاکے لۓ
ماتم و مجلسیں خدا کی ہیں
کربلا والوں کی رضاکے لۓ
سیدرضامہدی باقری













