خدا کے بغیر ۔ڈاکٹر نگہت نسیم

0
915

میرے لوگو
یہ تم نے
کیا اپنی حالت بنا لی ہے
ذندہ تو ہو پر جیتے نہیں ہو
بصارت تو رکھتے ہو پر دیکھتے نہیں ہو
کن مسافتوں‌ کے مسافر ہوگئے ہو
رخ‌ روشنی تم دیکھتے ہی نہیں ہو
روشنی باہر سے کب اندر کی جانب اترتی ہے
وہ تو خراماں خراماں اندر سے باہر نکلتی ہے
پھر ۔۔۔ خیاباں خیاباں بکھرتی چلی جاتی ہے
روشنی ہی خدا ہے
تم اسے
جس نام سے بھی پکارو بخدا وہ خدا ہے
سنو ۔۔!‌
خدا کوئی دنیاوی ضرورت نہیں جو ضروری ہو
پرجو نا ہو تو زمان و مکاں‌ میں کمی ضرور ہو
میرے عزیزو
خدا اس دنیا کی سب سے بڑی آسا یئش ہے
بے کنار محبت کا سلسلہ ہے
لامتناہی ۔۔ سب کو میسر ہے
خدا کی قسم
خدا کے بغیر کچھ بھی خوبصورت نہیں ہے
(ماخوز

ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY