وزیراعظم عمران خان اور نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں طے پایا کہ جمعے کے روز الیکشن کمیشنر پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس طلب کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیٹرن چیف 2 ممبران گورننگ بورڈ نامزد کرتا ہے،اس موقع پر احسان مانی اور دوسرے ممبر کے نام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مستعفی گورننگ بورڈ ممبر عارف اعجاز کی جگہ نیا رکن لانے پر بھی مشاورت کی گئی اور طے پایا کہ پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کی خالی اسامیوںپر تقرریاں کی جائیں گی۔

عمران خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کےالیکشن سےمتعلق بورڈآئینی طریقہ کاراختیارکرے،کرکٹ بورڈ کو آئینی طریقے سے چلایا جائےگا،کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اٹھائیں گے،کسی ریجنل ایسوسی ایشن پرایڈہاک نہیں لگے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY