مریخ پر شدید طوفان, سورج بھی گردو غبار میں چھپ گیا

0
1334

امریکی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ مریخ پر گردو غبار کے شدید طوفان نے سیارے کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے روبوٹک خلائی گاڑی کو خطرات پیدا ہوگئے ۔

مریخ پر شدید طوفان کی وجہ سے سورج بھی گردو غبار میں چھپ گیا ہے اورسیارے پر شدید اندھیرا چھا گیا ہے ۔

اے ایف پی کے مطابق مٹی اور ریت کے طوفان نے 3کروڑ مربع میل علاقے کو شدید متاثر کیا ہے ۔

طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ناسا کی ریسرچ کرنے والی گاڑی کے سارے سسٹم بھی خاموش ہوگئے ہیں تاہم ناسا نے اعلان کیا ہے کہ شمسی توانائی سے چلنے والے اپرچیونیٹی روور نے خود کو بند کرلیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY