امريکی نائب صدر مائيک پينس ايک غير اعلانيہ دورے پر عراق پہنچ گئے ہيں۔ پينس نے عراق کے مغربی حصے ميں الاسد ايئر بيس کا دورہ کيا، جہاں امريکی فوج تعينات ہے۔

اپنے اس دورے پر امريکی نائب صدر عراقی وزير اعظم عدل عبدالمہدی سے بھی ملاقات کريں گے۔

بغداد حکومت نے باضابطہ طور پر فی الحال اس دورے کی تصديق نہيں کی ہے تاہم ايک سينئر حکومتی اہلکار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر اس امر کی تصديق کر دی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY