یاسر شاہ سیریز میں 25 وکٹیں ، مین آف دی سیریز

0
124

لیگ اسپنریاسرشاہ ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریز میں پاکستان کے ہیرو ثابت ہوئے۔ انہوں نے سیریز میں پچیس وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی سیریز کاایوارڈ حاصل کیا۔ چھبیس ٹیسٹ میں یاسرشاہ کی وکٹوں کے تعداد ایک سو اننچاس ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز میں لیگ اسپنر یاسرشاہ پاکستان کے کامیاب ترین بولرثابت ہوئے۔ انہوں نے سیریز میں25 وکٹیں لیکر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ پہلے ٹیسٹ میں یاسرشاہ نے پہلی اننگ میں دو اور دوسری اننگ میں چھ کھلاڑی آؤٹ کئے اور پاکستان کو تین وکٹس کی فتح سے ہمکنارکیا۔ وہ مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔

دوسرے ٹیسٹ میں یاسرشاہ نے پہلی اننگ میں دو اور دوسری باری سات ویسٹ انڈین کھلاری میدان بدرکئے۔اور پاکستان کو پہلی بارکیریبیئن سرزمین پرٹیسٹ سیریز جیتنے کا سنہری موقع فراہم کیا۔ لیکن بیٹنسمینوں نے یاسرشاہ کی محنت پرپانی پھیر دیا۔ اورپاکستان کے میچ ہارنے کے نتیجے میں سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

ڈومینیکا میں فیصلہ کن معرکے میں لیگ اسپنر نے پہلی اننگ میں تین وکٹیں لیں۔ اور پانچ وکٹیں لینے والے محمدعباس کا بھرپورساتھ دیتے ہوئے میزبان ٹیم کودوسوسینتالیس رنز پرہتھیار ڈالنے پرمجبورکردیا۔ دوسری اننگ میں یاسر شاہ نے مزید پانچ کھلاڑی آؤٹ کئے اورسیریز میں وکٹوں کی تعداد پچیس اورچھبیس ٹیسٹ کے کیریئر میں ایک سو اننچاس تک پہنچادی

SHARE

LEAVE A REPLY