انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔
ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں انگلینڈ کے 4، بھارت کے 3، نیوزی لینڈ کے 2، آسٹریلیا اور سری لنکا کا ایک ، ایک کرکٹر شامل ہے جبکہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ نہ بناسکا۔
آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے کپتان آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ہیں۔
ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے یشسوی جیسوال، رویندرا جڈیجا، جسپریت بمراہ ، انگلینڈ کے بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ شامل ہیں۔











