پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) تھری کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
سرفراز الیون نےپیٹرسن 48، اسد شفیق 22، محمد نواز 25 ناٹ آئوٹ اور شین واٹسن 13رنز کی بدولت 135رنز کا ہدف 18ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد نے کوئٹہ کو 135 رنز کا ہدف دیدیا
اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونچی 43، مصباح الحق 22، فہیم اشرف21 اور ڈومینی 14رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 134 رنز بنائے اور 135رنز کا قابل دفاع ہدف سیٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اسد شفق اور شین واٹسن نے اننگز شروع کی اور 31 رنز کا پر اعتماد آغاز فراہم کیا۔
یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل رائونڈرشین واٹسن نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 13رنز بنائے، انہیں فن نے رومان رئیس کی مدد سے قابو کیا۔

مصباح الحق الیون کو دوسری وکٹ 42 کے اسکور پر ملی، محمد سمیع نے ون ڈائون پوزیشن پر آنے والے عمر امین کو 6 رنز پر شاندار بولڈ کردیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ 48 کے اسکور پر گری، 4 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنانے والے اوپننگ بیٹسمین اسد شفق کو فن نے کلین بولڈ کردیا۔

اسلام آباد کو چوتھی اور اہم کامیابی بہت دیر سے ملی، 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنانے والے پیٹرسن کو اسٹیون فن نے اپنا تیسرا شکار کیا، اس سے قبل تک سرفراز الیون کی میچ پر گرفت مضبوط ہوچکی تھی ۔
پانچویں وکٹ پرکپتان سرفراز احمد 7 اور محمد نواز 25 رنز آئوٹ بناکر واپس لوٹے، دونوں کھلاڑیوں نے 17رنز کی شراکت قائم کی۔

اس فتح کے ساتھ ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی اور ملتان سلطانز کو تیسرے نمبر دھکیل دیا۔
سرفراز الیون کے پیٹرسن کو برق رفتار 48رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اسٹیون فن کامیاب ترین بالررہے ہیں، جنہوں نے 3 وکٹ حاصل کی جبکہ محمد سمیع کےحصے میں ایک وکٹ آئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY