اسرائیلی حکام نے فلسطین کی معروف شاعرہ دارین طاطور کو 2 ماہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کردیا، ان پر سوشل میڈیا پر ‘دہشت گردی پھیلانے’ کا الزام لگایا گیا تھا۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی عدالت نے فلسطینی شاعرہ دارین طاطور کو 5 ماہ قید کی سزا سنائی تھی، جس کی وجہ ان کی ایک تحریر کردہ نظم کو قرار دیا گیا تھا، جو انہوں نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی تھی۔
اسرائیلی حکام نے فلسطینی شاعرہ کی سزا میں 3 ماہ کی کمی کی اور انہیں دامون کی جیل سے رہا کردیا۔
جیل سے رہائی پر فلسطینی شاعرہ دارین طاطور کا کہنا تھا کہ ‘3 سال تک قید اور گھر میں نظر بندی کے بعد آخر کار رہائی کے بعد اچھا محسوس کررہی ہوں’۔











