‏وزیراعظم شہباز شریف کی جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

0
1137

وزیراعظم محمد شہبازشریف جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی آمد کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف اورمولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY