24 دسمبر 2022 کو بیسٹ کیئر ہسپتال ملتان نے بچوں، بڑوں اور خواتین میں پائی جانے والی عام بیماریوں اور ان سے بچاؤ کے بارے میں آ گہی کے لیے ایک سیمینار منعقد کیا. سیمینار میں ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کنسلٹنٹ جنرل سرجن ڈاکٹر عرفان اختر، کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر غزنہ عرفان، کنسلٹنٹ گائناکولوجسٹ ڈاکٹر اقصی ارم، کنسلٹنٹ نیوناٹولوجسٹ ڈاکٹر احمد اقبال قدوسی، کنسلٹنٹ اینڈوکرائنولوجسٹ ڈاکٹر عامر بشیر اور کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک انکالوجسٹ ڈاکٹر علی شاذف نے شرکت کی. تقریب کا آغاز حمزہ عرفان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا.
ڈاکٹر علی شاذف نے شرکاء کو بتایا کہ سردیوں کے دوران بچوں میں کامن کولڈ یا وائرل نزلہ، زکام، کھانسی بہت عام ہے. اس سے بچاؤ کے لیے ہمیں ماسک کا استعمال کرنا چاہیے اور باہر سے گھر آ کر ہاتھ دھونے چاہئیں. متاثرہ افراد کو دوسروں سے الگ رہنا چاہیے اور ماسک پہننا چاہیے. بچوں کو اسہال لاحق ہو جائے تو نمکول کا پانی استعمال کرنا چاہیے اور اینٹی بائیوٹک دوا صرف ڈاکٹر کے مشورے پر استعمال کرنی چاہیے.
ڈاکٹر اقصی ارم نے بتایا کہ خواتین کو بچوں میں ہونے والے پیدائشی امراض کی تشخیص کے لیے دوران حمل الٹرا ساونڈ کی سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور ماہر امراض نسواں سے باقاعدگی سے معائنہ کروانا چاہیے. انہوں نے کہا کہ بچوں کی نارمل پیدائش ہسپتال میں ڈاکٹر کی زیرنگرانی کروانی چاہیے تاکہ کسی پیچیدگی کی صورت میں ماں اور بچے کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے.
ڈاکٹر عامر بشیر نے کہا کہ ذیابیطس کا مرض بہت عام ہو چکا ہے لیکن اس سے ڈرنے کی بجائے اس کا مناسب علاج کروانا چاہیے تاکہ اس کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے. ذیابیطس کے مریض اگر شوگر کنٹرول رکھیں تو ایک نارمل زندگی گزار سکتے ہیں. شوگر کنٹرول نہ ہو تو انسولین کے استعمال سے پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے. HbA1C اگر 6.5 سے 7.5 پر آ جائے تو شوگر سے گردے متاثر ہونے کا خطرہ 40 فیصد بڑھ جاتا ہے.
تقریب کے آخر میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر بیسٹ کیئر ہسپتال ملتان ڈاکٹر عرفان اختر نے بتایا کہ ہمارا ہسپتال صحت کارڈ کی سہولت کے ذریعے سینکڑوں مریضوں کو معیاری اور مفت طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے. انہوں نے کہا کہ بہت جلد بیسٹ کیئر ہسپتال میں صحت کارڈ کے تعاون سے ڈاکٹر علی شاذف کی نگرانی میں بچوں کے سرطان کا مرکز کام شروع کر دے گا. یہ جنوبی پنجاب کے نجی سیکٹر میں بچوں کے کینسر کا پہلا مرکز ہو گا.
(ڈاکٹر علی شاذف)














شاندار بیانیہ ہر ترقی پسند کے دل کی آواز
شکریہ
المیہ یہ ہے کہ پیپلز پارٹی ہی نہیں ہر گروہ سمجھتا ہے کہ اس سے بڑھ کر روشن خیال کوئی نہیں ہو سکتا اور اس کی اجارہ داری ہے
عمران خان کھل کر تاریک خیال ہے. دوسرا ضیاء الحق ہے.