کرونا خود حیران و پریشان ھے۔شاہین اشرف علی

0
866

رمضان کا بابرکت مہنیہ صوم و صلاۃ
کا مہنیہ ہے اور
اب رمضان کا، آخری عشرے کے آخری ایام ھیں

گذشتہ ڈھائی تین ماہ سے لاک ڈاون کی وجہ سے تقریبا زندگی مفلوج تھی قوم کی مفلسی کے المناک بیانات سن کر پڑھ کر دل افسردہ ھو جاتا تھا
مگر لاک ڈاون میں نرمی کے بعد جو مناظر میری چشم گناہ گار نے دیکھے
ناقابل یقین ہیں

میری نادار ،غریب اور افلاس، سے بے حال قوم
جو بھوک سے مر رھی تھی لاک ڈاون کے بعد بازار کھلنے کے بعد جو
مارکیٹو‍ں میں مناظر دیکھے ھیں اتنا ھجوم کہ ھماری ایک دوست بشری رش دیکھ کر بے ھوش ھوگئی

ھر دکان کے بعد دو سے تین گز لمبی لائن لگی ھوئی
خریدارو‍ں کی ھوس
ہل من مزید

نہ کسی سماجی فاصلے
کا دھیان و خیال و نہ کسی جان لیوا مرض کا خوف ۔ مبارک باد، کہ چار دن میں ھماری مفلس، قوم نے 32/33 ارب کی خریداری کرکے مفلسی کا نیا ریکارڈ بنا لیا ھے
اور اس صورت حال پر سچ کہوں کہ کرونا خود حیران و پریشان ھے

شاہین اشرف علی

SHARE

LEAVE A REPLY