بھارت میں جاری بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا پانچ وکٹوں سے ہرا دیا یہ ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی ہے ۔

دہلی میں کھیلےگئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 164رنز بنائے، چندانہ دسپیرا 46 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکوررہے۔

جواب میں بدر منیر نے 49 اور عامر اشفاق نے 36 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو پانچ وکٹ سے فتح دلا دی ، بلائنڈ ٹی توئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے ۔

اس کامیابی کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہو گئی ہے، ایونٹ میں گرین شرٹس کا کل نیپال سے مقابلہ ہو گا

SHARE

LEAVE A REPLY