چین نے دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں مائع ایندھن سے چلنے والے جدید بین البر اعظمی اسٹریٹجک جوہری میزائل DF-5C کو پہلی مرتبہ عوام کے سامنے پیش کردیا۔
چینی میڈیا کے مطابق یہ نیا میزائل اپنی غیر معمولی رینج کے باعث پوری دنیا میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
ماہرین نے چینی میڈیا کو بتایا کہ DF-5C کی رینج 20 ہزار کلومیٹر سے زائد ہے اور یہ دفاعی نظام کو چکمہ دینے اور انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس میزائل کی ایک بڑی خصوصیت اس کی نئی ساخت ہے، اسے 3 حصوں میں 3 مختلف گاڑیوں کے ذریعے منتقل کیا جا سکتا ہے، جس سے لانچ کے لیے اس کی تیاری میں وقت کم لگتا ہے۔












