پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے تمام ٹی وی چینلز کو ضابطہ اخلاق کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
پیمرا کے احکامات کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو تباہ کیا گیا اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا جبکہ وفاقی حکومت کو کمزور کرنے کیلئے ریاست مخالف جذبات کو ابھارا گیا، ریاست مخالف سرگرمیاں ایک سیاسی جماعت کے مشتعل کارکنان نے کیں ، ایک سیاسی جماعت کا مقصد اداروں اور ریاست کو نقصان پہچانا تھا۔
پیمرا کی جانب سے کہا گیا کہ یہ ایک خوفناک رجحان ہے ،جس کی مذمت کی جانی چاہیے ،ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے والوں کا میڈیا بائیکاٹ ہو نا چاہیے، پیمرا نے اس تناظر میں تمام چینلز کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔












