اٹھاون سالہ میگڈالینو بورسیس پیدائشی طور پر نہ صرف ٹانگوں سے محروم ہےبلکہ ہاتھوں میں صرف دو، دو انگلیاں ہیں۔ فلپائن کے اس بہادر شخص نے معذوری کو کام کی راہ میں حائل نہ ہونے دیا اور بھر پور طور پر زندگی کا مقابلہ کرکے دکھا دیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
باہمت میگڈالینو بھیک مانگنے کے بجائے ٹریفک آفیسر کی حیثیت سے کام کرکے روزانہ باعزت طریقے سے 200 روپے سے زائد کماتا ہے۔
میگڈالینوسے ملنے والے بہت سے لوگوں کیلئے وہ کسی سیلبریٹی سے کم نہیں ، جو اس کی ہمت کو خوب سراہتے ہیں۔












