افغانستان میں مختلف پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں گزشہ بارہ گھنٹوں کے دوران افغان فورسز کے اڑتیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ افغان حکام نے بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں نے چار صوبوں میں یہ کارروائیاں سر انجام دیں۔

حکام نے ان پرتشدد حملوں کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔ بدھ کے دن بھی طالبان نے اپنی مختلف عسکری کارروائیوں میں انچاس سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY