لاہور ہائیکورٹ نے احسن اقبال کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا

0
816

لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر احسن اقبال کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے احسن اقبال، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو 7 مئی کو طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل فل بنچ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کہ وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ کو تنقید کا نشان بنایا۔ درخواست گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ پیمرا کو عدالت نے پابند کر رکھا ہے کہ عدلیہ مخالف تقاریر نشر نہ کی جائے، اس کے باجود احسن قبال کی عدلیہ مخالف تقاریر میڈیا پر نشر کی گئی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کہ عدالت احسن اقبال کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی اور پیمرا کو عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔

تین رکنی فل بنچ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں احسن اقبال کو طلب کرنے کے ساتھ ساتھ توہینِ عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی 7 مئی کو معاونت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY