سال 2017 کا آخری سورج کہیں طلوع کہیں غروب

0
333

سال 2017 کا آخری دن ہے اور دنیا بھر میں کہیں آخری دن کا سورج طلوع اور کہیں غروب ہوا ہے اور اسی کو تقویم ماہ وسال کہتے ہیں

پاکستان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سال 2017 کا آخری سورج طلوع ہوگیا جبکہ دنیا کے کئی ممالک میں نئے سال دوہزاراٹھارہ کا سورج طولع ہونے کو ہے

سال 2017 کو الوداع کہنے کا دن آگیا،نئے سال کا استقبال ہو گا۔ نئے ارداے اور نئے اھداف ہونگے۔ یہ دن جو کام سال بھر کرنے سے رہ گیا، اسے انجام دینے کا دن ہے، اگلے برس میں قدم رکھ کر پچھلے سال پر ملامت سے بچنے کا دن ہے۔

کوئی روٹھا ہو تو منالیں، کوئی رشتہ ٹوٹا ہو تو جوڑ لیں، زندگی میں جو تلخ ہوا اسے بھولا کر اچھے کو یاد رکھ کر نئے سال کا آغاز کریں۔

اس سال دوہزار سترہ کے آخری دن کو خوشی سے رخصت کریں اور ئے سال دوہزار اٹھارہ کے آفتاب نو کو خوشی سے خوش آمدید کہیں

سال نو دوہزار اٹھارہ کا پہلا سورج جی ایم ٹی وقت صبح دس بجے ایک چھوٹے سے جزیرے ٹونگا میں طلوع ہو گا اور آخری ملک طلوع آفتاب کے اعتبار سے امریکہ کے بیکر جزائر ہونگے

ہم سب کی طرف سے خاص طور پر عالمی اخبار کی طرف سے آپ سب کو نیا سال مبارک

شاہین اشرف علی
کویت

SHARE

LEAVE A REPLY