مسیحی برادری اپنا مذہبی تہوار کرسمس منارہی ہے

0
762

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار انتہائی جوش وخروش، مذہبی تزک واحتشام اور روایتی جذبہ کے ساتھ منائے گی۔

اس دن کی مناسبت سے کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے۔ گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کریں گے۔

اس موقع پر ملکی ترقی، قیام امن، سلامتی اور خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ پولیس سمیت دیگر قانون کرنے والے اداروں کی جانب سے کرسمس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

چرچز کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ عبادات کے لئے آنے والے افراد کو خصوصی تلاشی کے بعد چرچز کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY