اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نِکی ہیلی نے کہا ہے کہ مقاصد کے حصول تک امریکا شام سے رخصت نہیں ہو گا۔

پندرہ اپریل کو ہیلی نے فوکس نیوز کو بتایا کہ امریکا کے بنیادی تین مقاصد میں ایک کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال روکنا، دوسرا داعش کی مکمل شکست اور تیسرے ایران کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنا ہے۔

امریکی سفیر نے یہ بھی کہا کہ یہ اُن کی حکومت کا مقصد ہے کہ امریکی فوجی شام سے واپس اپنے وطن لوٹ آئیں لیکن یہ اُسی صورت میں ممکن ہو گا جب مقاصد حاصل ہو جائیں گے۔ شام میں امریکا کے دو ہزار کے قریب فوجی موجود ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY