ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ بھارتی تاجروں کی طرف سے ملائیشیائی پام آئل کے بائیکاٹ کے باوجود وہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے حوالے سے اپنے الفاظ واپس نہیں لیں گے۔

خوردنی تیل کی تجارت کرنے والوں کی سب سے بڑی بھارتی تنظیم نے پیر کو اپنے ممبران پر زور دیا تھا کہ وہ ملائیشیا سے پام آئل کی خرید کا سلسلہ روک دیں۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ میں بھارت پر تنقید کی تھی کہ اس نے کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY