قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

0
860

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کر لیا۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے 83 اراکین کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی، سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی فہرست سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اجازت سے ویب سائٹ پر جاری کی گئی۔

شمولیت تسلیم ہونے کے بعد سنی اتحاد کونسل 83 اراکین کے ساتھ قومی اسمبلی میں دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت سے متعلق نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوایا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY