عدلیہ مخالف تقریر پر پابندی کا معاملہ: چیف جسٹس کا ہائیکورٹ کے فیصلے کا نوٹس

0
690

نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا ازخود نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور ہائیکورٹ سے آج ہی تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت آج ہی ہوگی۔ عدالت نے پیمرا کو نوٹس جاری کر دیا۔

یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف، مریم نواز اور دیگر کے خلاف 15 دن کیلئے عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا پیمرا 15 دن میں خود فیصلہ کرے کہ ان تقاریر کو نشر کیا جانا چاہیے یا نہیں ، عدلیہ مخالف توہین آمیز مواد کی خود سخت مانیٹرنگ کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY