يمن ميں باغيوں کے زير قبضہ الحديدہ کے نواح ميں شديد جھڑپوں کی اطلاع ہے۔ يہ جھڑپيں ہفتے اور اتوار کی درميانی شب ہوئيں۔ حکومتی فورسز کے مطابق جھڑپوں ميں انتيس جنگجو مارے گئے، جن ميں بائيس حوثی باغی تھے۔ يہ تازہ تشدد ايک ایسے موقع پر رونما ہوا، جب اقوام متحدہ کے جنگ بندی کے ايک حاليہ معاہدے پر ايک روز قبل ہی عملدرآمد شروع ہوا تھا۔ حوثی باغی الزام عائد کرتے ہيں کہ سرکاری دستوں نے الحديدہ ميں رہائشی علاقوں پر بمباری شروع کی۔ اقوام متحدہ کے مطابق تين سال سے زائد عرصے سے جاری يمنی جنگ ميں دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY