اسرائیل کے رامون ائیرپورٹ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ، فلائٹ آپریشن معطل

0
720

یمن کے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے دھماکہ خیز ڈرونز میں سے ایک اسرائیل کے جنوبی علاقے میں واقع رامون ائیرپورٹ سے ٹکرا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ حملے کے بعد ائیرپورٹ کی فضائی حدود بند کردی گئی۔

اسرائیلی امدادی ادارے کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کو شریپنل لگنے سے زخم آئے ہیں۔

حوثیوں کے ڈرون نے پسینجر ٹرمینل کو نشانہ بنایا اور جائے وقوعہ سے اٹھتے دھوئیں کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

حملے سے کچھ ہی دیر قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے یمن سے آنے والے 3 ڈرون مار گرائے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY