نیب کی فراڈ میں ملوث ہاؤسنگ سوسائیٹیز کیخلاف کارروائی

0
804

نیب نے عوام کو دھوکا دینے اور ہاؤسنگ سوسائیٹیاں بنا کر رقوم بٹورنے والوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے اور اسلام آباد کی متعدد ہاوسنگ سوسائیٹیوں کے مالکان کےخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اس سلسلے میں نیب نے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ جعلسازی سے بنائی گئی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں میں پلاٹس نہ خریدیں اور اگر انہوں نے ان ہاؤسنگ سوسائیٹیوں میں رقوم جمع کرانے کے باوجود ابھی تک پلاٹس حاصل نہیں کیے تو وہ نیب حکام کو تحریری طور پر اپنی شکایات سے آگاہ کریں۔

ان ہاؤسنگ سوسائیٹیوں میں ایک مالک وسیم علی عرف لکی علی کی 9 ہاؤسنگ سوسائیٹیاں شامل ہیں، جن میں نیشنل گارڈن، ڈیفینس ویلی دھمیال روڈ، نیشنل ٹاؤن گرجا روڈ، نیو اسلام آباد سٹی، ڈیفینس ایونیو، سرسید ٹاؤن دھمیال روڈ، دھمیال سٹی، سرسید گارڈن اور نیشنل ویلی شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY