سانحہ احمد پور شرقیہ؛ مزید 6 افراد جاں بحق، تعداد 203 ہوگئی

0
222

سانحہ احمد پور شرقیہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 203 ہوگئی، شہید 78 افراد کی شناخت ہوگئی، 125 لاشیں کس کی ہیں ابھی تک پتہ نہ چل سکا۔

سانحہ احمد پور شرقیہ میں زخمی ہونیوالے مزید 6 زخمی آج ملتان نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں دم توڑ گئے، شہید ہونیوالوں کی تعداد 203 تک پہنچ گئی، 71 زخمی مختلف اسپتالوں میں اب بھی زیرعلاج ہیں۔

عید الفطر سے ایک روز قبل بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس سے بہنے والا تیل جمع کرنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی، اس دوران تیل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد جل گئے، 100 سے زائد افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 200 سے زائد زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا جہاں کئی شدید زخمی بھی دوران علاج چل بسے۔

حکومت نے جاں بحق اور زخمیوں کیلئے امدادی رقوم کا اعلان اور ہر ممکن علاج کی سہولت دینے کا اعلان کیا تھا، سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماؤں اور عسکری قیادت کی جانب سے بھی واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY