حکومت نے انسداد کورونا کی بوسٹر ویکسین کی عمر کی حد کم کر کے 18 سال کر دی، مذکورہ فیصلہ این سی او سی کے آج ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
بوسٹر ویکسین کے لیے عمر کی حد میں کمی ،این سی او سی کے مطابق 15 جنوری سے 18 سال کی عمر کے افراد بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ بوسٹر ویکسین پہلی ویکسی نیشن مکمل ہونے کے 6 ماہ بعد لگوائی جا سکتی ہے، حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے کورونا کی بوسٹر خوراک بھی بلا معاوضہ رکھی ہے تا کہ غریب شہری بھی کورونا وبا سے محفوظ رہ سکیں۔












