قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے ہرارے روانہ ، سرفراز احمد کہتے ہیں کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہیں۔
زمبابوے میں سہ افریقی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں مکمل ہیں، کیمپ میں باؤلروں نے بھی اپنی خامیوں پر کام کیا تاہم آخری روز بارش کے سبب پریکٹس نہ ہوسکی۔ سرفراز احمد کہتے ہیں کہ بطور کپتان پریشر ضرور ہوتا ہے البتہ وہ تیاریوں سے مطمئن ہیں۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے سمیت آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی اصل طاقت فاسٹ بولر ہوں گے۔
سہ ملکی ٹورنامنٹ یکم جولائی سے شروع ہوگا۔












