‘سٹیٹ بینک کے ذخائر8.9 ارب ڈالر اور قابل استعمال ہیں، افواہوں کی تردید’

0
692

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے زخائر 8 اشاریہ نو ارب ڈالر کی سطح پر ہیں اورمکمل طور پر قابل استعمال ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدی ادائیگیاں روکنے کی افواہیں بھی غلط قرار دے دی گئی ہیں، رواں ماہ اسٹیٹ بینک 4.7 ارب ڈالر کی درآمدات کی ادئیگیاں کرچکا ہے۔

10 جون کو اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 99 کروڑ ڈالر تھے جن میں سونے کے ذخائر شامل نہیں ہیں، سونے کے ذخائر بھی ہر مقصد کیلئے قابل استعمال ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس بھی فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے، ڈالر کے وافر ذخائر درآمدی ادائیگیوں کے لیے موجود ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY