طالبان کے اہم رہنما اور سیاسی امور کے نگران ملا عبد الغنی برادر قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر سے اعلیٰ وفد کے ہمراہ افغانستان پہنچ گئے ہیں۔
روس کے وزیرِ خارجہ سرگی لاروف نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اختیار کو تسلیم کرنے کی جلدی نہیں۔
طالبان کا سرکاری اہلکاروں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔
بھارت نے کابل سے اپنے سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پیر کی سہ پہر قوم سے اپنے خطاب میں افغانستان سے امریکی فورسز کی واپسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جنگ کی ذمہ داری پانچویں امریکی صدر کو منتقل نہیں کریں گے۔
نیٹو اتحاد کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹالٹنبرگ نے افغان قیادت اور ملک کی مسلح افواج کو افغانستان کے سقوط کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

طالبان قیادت کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ’تمام فریقوں پر مشتمل اسلامی حکومت‘ کے قیام کے لیے بات چیت کا نتیجہ جلد سامنے آجائے گا۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ دوحہ میں طالبان قیادت حریف گروپس اور امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے امن زلمے خلیل زاد کے ساتھ مسلسل بات چیت میں مصروف ہے۔

انہوں نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چند ہی دنوں میں اقتدار کی منتقلی کا طریقہ کار طے کر لیا جائے گا۔ افغانستان میں تمام فریقوں پر مشتمل اسلامی حکومت کے قیام کے لیے غور وفکر اور بات چیت جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملا غنی برادر افغانستان کے صدر نامزد

طالبان نے پورے افغانستان میں تمام کرونا کے ایس او پیز کو ختم کرنے کا اعلان
کیونکہ یہ وبا نہیں ہے یہ ایک مغرب کا چال ہیں ۔
اور مساجد 24 گھنٹے کھولنے کا اعلان اگر کسی کو ماسک بہنتے ہوئے دیکھا تو گولی مارنے فیصلہ ۔۔۔
افغانستان کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
کرونا کے تمام ویکسین کو آگ لگانے کا حکم ہسپتالوں کے تمام لیڈی ہیلتھ ورکر کو برقعہ پہنے کا حکم ۔۔
مغرب کا قانون اب افغانستان میں نہیں چلے گا۔۔

SHARE

LEAVE A REPLY