کرم ایجنسی پاک افغان بارڈر پر مال بردار ٹرک میں دھماکہ

0
1397

کرم ایجنسی میں افغانستان سے آنے والے مال بردار ٹرک دھماکے سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیا سے سامان سے ایک بهرا ٹرک کرم ایجنسی آ رہا تھا کہ بوڑکی خرلاچی بارڈر پر پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کے بعد فورسز کے چیک پوسٹ سے 70 میٹر کے فاصلے پر اس میں دھماکا ہوا .

چیک پوسٹ سے فاصلے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. دھماکے سے ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا. شاید علی خان کے مطابق دھماکہ ٹرک میں رکھے گئے ٹائم ڈیوائس سے ہوا ہے . دھماکے کے بعد ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے.

ایم این اے ساجد طوری نے کرم ایجنسی تخریب کاری کی ایک اور کوشش کی مذمت کی ہے اور حکومت سےپاک افغان سرحد کی نگرانی سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے

جابر حسین

SHARE

LEAVE A REPLY