پاکستان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دو کرکٹرز کی معطلی کے بعد پاکستانی کرکٹرز کو زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کو اپنے اقدامات میں مزید سختی لانا ہوگی۔

ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ فی الحال یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ کرکٹرز کی معطلی کے کیا اثرات مرتب ہوں گے لیکن جو کچھ بھی ہوا انتہائی تکلیف دہ اور مایوس کن تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ اس واقعے کے اثرات سے نکلتے ہوئے آگے بڑھا جائے۔

مصباح الحق کاکہنا تھا کہ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد اسی بات کی کوشش کی جاتی رہی کہ پاکستان کی کرکٹ دوبارہ اس طرح کی صورتحال سے دوچار نہ ہو لیکن اب یہ واقعہ رونما ہوگیا،اس لیے ایک بار پھر محتاط ہونا پڑے گا اور کرکٹ پر بہت زیادہ توجہ دینی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کو اپنے اقدامات میں مزید سختی کے ساتھ ساتھ کرکٹرز کو کرپشن کے بارے میں مزید تعلیم دے کراس کے خطرات سے آگاہ کرنا ہوگا

SHARE

LEAVE A REPLY