کورونا ٹیسٹ کی جعلی رپورٹس اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانیوالا گینگ پکڑا گیا

0
736

بھاری رقم کےعوض کورونا منفی ٹیسٹ کی جعلی رپورٹس اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث 11 رکنی گینگ پکڑا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سندھ عمران ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 11 ملزمان کا گینگ گرفتار کیا ہے، لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت 2 ملزمان کا تعلق محکمہ صحت سے ہے۔

عمران ریاض کے مطابق ملزمان میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکر بھی شامل ہے، ملزمان لوگوں کو دوسری ویکسین کی انٹری کرکے بھی دیتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 15 سو کے قریب جعلی پی سی آر اور 5 سو جعلی ویکسینیشن کے شواہد ملے ہیں، جعلی سرٹیفکیٹ بنوانے والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جا رہاہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY