سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کا سلسلہ دو ہفتے کے وقفے کے بعد پھر شروع

0
188

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کا سلسلہ دو ہفتے کے وقفے کے بعد پھر شروع ہوگیا . کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی علالت کے باعث روک دی گئی تھی ۔ کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ طویل مدت بعد پاناما کیس اپنی حقیقت کی جانب بڑھ رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھر میں کرپشن کے خلاف آواز بلند ہو رہی ہے ، خدا کا شکر ہے کہ جسٹس عظمت سعید صحتیاب ہوگئے ۔ اب مجھے امید ہے کہ کیس کا فیصلہ فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوجائے گا۔

عدالتی بینچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ادھر ادھر چلانگیں نہ لگائیں سیدھی بات کریں۔

سماء کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما کا ہنگامہ جاری ہے، سپریم کورٹ میں آج دو ہفتے بعد سماعت ہو رہی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے

ہ پاناما کیس کی سماعت کیلئے اکتیس دسمبر کو پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا۔ 4 جنوری سے سماعت شروع ہوئی، تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری، جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف اور شیخ رشید نے دلائل دیئے۔ وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان، مریم نواز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے وکیل شاہد حامد نے الزامات کا دفاع کیا

SHARE

LEAVE A REPLY