ناشتے میں آئسکریم کھانا, ذہین یا اسمارٹ بنانے میں مددگار

0
164

کم از کم ایک طبی تحقیق میں تو یہی دعویٰ سامنے آیا ہے۔

جاپان کی کیورن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ناشتے میں آئسکریم کھانا آپ کو ذہین یا اسمارٹ بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں کو ناشتے میں آئسکریم کھلائی گئی ان کا ردعمل کا وقت بہتر ہوگیا جبکہ وہ معلومات کا تجزیہ دیگر کے مقابلے میں زیادہ موثر انداز سے کرنے لگے۔

تحقیق کے مطابق ناشتے میں آئسکریم کھانا ذہن کو تحریک دینے کے ساتھ چوکنا پن بڑھاتا ہے جبکہ یہ دماغی الجھنوں میں بھی کمی لانے والی غذا ہے۔

تحقیق کے دوران رضاکاروں کو صبح اٹھنے کے بعد ٹھنڈا پانی بھی پینے کے لیے دیا گیا اور اس کے کچھ فوائد آئسکریم کھانے جیسے ہی تھے تاہم آئسکریم کھانے والوں کو کچھ زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

محققین کے خیال میں آئسکریم ذہن کے اندر مثبت جذبات کو تحریک اور توانائی بڑھاتی ہے جو کہ دیگر غذاﺅں سے نہیں ہوتا۔

اسی طرح ان کے خیال میں صبح کچھ نہ کھانے کے مقابلے میں کچھ کھانا پھر بھی بہتر ہوتا ہے تاہم ان کا یہ ضرور ماننا ہے کہ ناشتے میں آئسکریم آپ کو اسمارٹ بنا سکتی ہے۔

تو کیا آپ اسے آزمانا پسند کریں گے؟ نیچے کمنٹ میں بتانا مت بھولیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY