اعجاز چوہدری کو رہائی کے فوراً بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا

0
783

پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدر کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کو جیل کے عقبی دروازے سے پرائیویٹ گاڑی میں لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اعجاز چوہدری کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔

……………………………

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسی بینچ نے پی ٹی آئی رہنماؤں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظر بندی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے احکامات پر دوبارہ گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائرہ اختیار نہ ہونے کے باعث نمٹادیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ راولپنڈی کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، آپ متعلقہ فورم لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY