قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی بنگلا دیش چلے گئے، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی رات گئے لاہور سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوئے، بنگلا دیش جانے والے کھلاڑیوں میں امام الحق ، اظہر علی ، عبداللہ شفیق ، عابد علی ، فواد عالم ، بلال آصف ، فہیم اشرف ، کامران غلام ، سعود شکیل ، محمد عباس ، نسیم شاہ ، نعمان علی ، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔

شاہین بنگال ٹائیگرز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کو دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ہرا کر سیریز جیت لی۔ تین میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-2 سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY