’ایک انسان کی کمپوٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف ادوار میں تحقیق و تحریر کی تعلیمی سرگرمی سے حاصل ہونے والے نتائج سے اخذ شدہ ایسی عقل جو عملی طور پر ہر شعبے میں بہترین انسانی دماغ سے کہیں زیادہ ذہین ہے،اور ہرسوال کا تشفی جواب دینے کی صلاحیت سے مالا مال ہے بشمول سائنسی تخلیقی صلاحیت، عمومی حکمت اور سماجی مہارت۔‘سے مزین ہے AI یعنی آرٹی فیشل انٹیلیجنس کہلاتی ہے۔
اور یہ عمل 90ءکی دہائی سے اب تک تیز ترین ترقی کے مظاہر پہ مشتمل ہے۔ دراصل یہ مختلف ادوار میں انسانوں کی ایک کثیر تعداد نےتحقیق اور حاصل نتائج کو تحریری مواد کی صورت میں مختلف اوقات میں ٹیکنالوجی کے باہمی اشتراک سے اس طرح آپس میں جوڑا ہے جس کی مثال اس پہلے نہیں ملتی ہے۔ اور یہ ایک کثیر انسانوں کی مشترکہ کوشش کا نتیجہ ہے جو آج ہم AI کی صورت میں دیکھ رہے ہیں ۔
اس سے پہلے یہ کام انسانوں نے خدادا صلاحیتوں سے کتابی صورت میں موضوعاتی بنیادوں پہ سر انجام دیا ہے۔جو آج بھی دنیا کی لائبریریوں میں کتابی شکل میں محفوظ ہے۔
آرٹییفیشل انٹیلیجنس ایک جگہ پر مختلف لوگوں کی کوششوں کاوشوں کو جمع کرنے کا نام ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی خامیوں میں سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ اس میں ایک خاص حد تک غیر مصدقہ تحقیقات کا شامل ہونا بھی ہے ۔جس کے باعث حاصل شدہ نتائج کو حتمی طور پہ ℅100فی صد درست تسلیم نہیں کیا جاتا ہے بلکہ معروضی حالات میں موازنہ کرنے کامشورہ دیا جاتا ہے ۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے سائنسی اعتبار سے تصدیق شدہ نتائج کو ℅100 تسلیم کرنے میں کوئی امر مانع نہیں ہے۔
تااہم ادیان ِ عالم کے معاملے میں خاص احتیاطی تدابیر بروِ کار لانے کی ضرورت ہے ۔ خاص طور پر قرآن اور حدیث اور اس کےتصدیق شدہ مواد کی جانچ کا ایک طریقہ کار طے ہونا چاہیے اور کام مشترکہ طور پر مسلم امہ کو ابھی سے شروع کر دینا چاہیے کیونکہ جو مواد آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے منسلک ہے اس کو تصدیق کے عمل سے گزارا جانا از حد ضروری ہے۔ غیر مصدقہ مواد کی درستگی یا ہٹائے جانے میں دیری شدید اضطراب کا باعث ہو سکتا ہے۔۔۔
اس تحریر پہ اگر اہل علم روشنی ڈالنا چاہیں تو کمینٹ میں یا ان باکس رابطہ کر سکتے ہیں ۔













