انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بولر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ثاقب محمود آئندہ برس ہونے والے پی ایس ایل کے سیزن 7 میں ایکشن دِکھانے کے لیے بیتاب ہیں۔
پی ایس ایل کے سیزن 7 کا انعقاد آئندہ ماہ 27 تاریخ سے کراچی میں ہوگا، جس کے لیے پاکستانی کرکٹ شائقین تو پرجوش ہیں ہی، وہیں غیر ملکی کرکٹرز بھی اس میں حصہ لینے کے لیے بے چین دکھائی دے رہے ہیں۔
پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ثاقب محمود نے بھی حال ہی میں پی ایس ایل کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔












