پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقے میں برفانی تودوں کی زد میں آ کر کم از کم سات افراد مارے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ برف تلے دبے چار افراد کی تلاش جاری ہے۔

برفانی تودے گرنے کا واقعہ لواری ٹنل کے قریب رونما ہوا۔ لواری ٹنل خیبر پختونخوا کے دو اضلاع چترال اور دیر کو ملاتی ہے۔ صوبائی انتظامیہ کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو حادثے کے مقام کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ اسی علاقے میں شدید برفباری اور بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودوں کی زد میں آ کر کم از کم تیرہ افراد مارے گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY