کرکٹ میں میچ اور اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں برطانیہ میں ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا گیا تاہم اس کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے ۔نیشنل کرائم ایجنسی نے شناخت ظاہر نہیں کی ۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میچ اور اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے تناظر میں ایک برطانوی شخص کو شفیلڈ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہےجسے بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

اس گرفتاری کا تعلق پاکستان سپر لیگ میں جاری میچ فکسنگ اسکینڈل سے ہے۔اس سے پہلے ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید سمیت دو افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جو اپریل تک ضمانت پر رہا ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بکیز سے روابط کے الزام میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کر کے اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

ان کے علاوہ ناصر جمشید معطل ہیں ، جبکہ فاسٹ بولر محمد عرفان کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY