بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ بند

0
855

پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بند کر دیا۔

اس حوالے سے وزارت بحری امور نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پرداخلہ فوری طور پر بند کردیا گیا ہے۔

وزارت بحری امور کے مطابق کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں کا رخ نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان سے براہ راست اور بالواسطہ ہر طرح کی درآمدات پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی حکومت نے پاکستان سے کوئی خط اور پارسل بھی وصول کرنے پر پابندی لگا دی تھی اور فیصلہ کیا تھا کہ پاکستانی جھنڈے کا حامل کوئی جہاز کسی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY