وزیراعظم نے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا افتتاح کردیا

0
2393

وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا افتتاح کردیا۔

لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی تقریب ہوئی، جس میں وفاقی وزراء، وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزراء، چیئرمین پی سی بی اور قومی ٹیم کے کھلاڑی شریک ہیں۔

تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا ہدف پورا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2500 مزدوروں نے سخت محنت سے دن رات کام کیا،قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرنومیں پنجاب حکومت نے بھرپورتعاون کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ محسن نقوی کوچیئرمین پی سی بی بنانے پرتنقید ہوئی مگراب ختم ہوگئی ہے،انہوں نے اپنا انتخاب درست ثابت کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک دومیچ ہارنے پرکھلاڑیوں پرتنقید نہ کریں ان کی حوصلہ افزائی کریں،ہارجیت کھیل کا حصہ ہے،ٹیم کی جیت کےلیےوظیفہ اوردعا بھی کررہا ہوتا ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY