برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ دار الحکومت لندن کے چوتھے مصروف ترین اسٹیشن کی عارضی بندش سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ضرور کی گئی تاہم کسی مشکوک وجہ سے اس اسٹیشن کو بند نہیں کیا گیا۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں لندن پولیس نے تعاون کرنے پر شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لندن اسٹیشن کو سکیورٹی الرٹ کی بناء پر عارضی طور پر بند کیا گیا لیکن یہ وجہ مشکوک نہیں تھی۔ اب علاقے میں ٹریفک کی آمدو رفت بحال کر دی گئی ہے۔












