جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی میں اساتذہ کو والدین کی شکایات سے بچانے کیلئے نیا قانون منظور کرلیا گیا ۔
برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق جنوبی کوریا میں 9 ہفتوں سے اساتذہ والدین کے رویے اور اپنے تحفظات کیلئے سراپا احتجاج ہیں، اساتذہ کی جانب سے یہ احتجاج اساتذہ کی خودکشیوں کے نتیجے میں کیا جارہا ہے جن پر والدین نے بدنیتی کا الزام عائد کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سراپا احتجاج اساتذہ کی جانب سے کلاس میں حقوق دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور کہا گیا ہے کہ بعض اوقات بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی اطلاع دینے پر والدین کی جانب سے انہیں ہراساں کیا جاتا ہے اور ملازمتوں سے ہٹائے جانے کا کہا جاتا ہے۔












